کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی کارروائی ،دھماکہ خیرموادسے بھراٹرک پکڑلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے سندھ اسمگل کئے جانے والے دھماکہ خیرموادسے بھراٹرک پکڑلیا، دھماکہ خیز موادلاہورسے مٹھی ڈسٹرک تھرپارکرجارہاتھا۔تفصیلات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے بڑے پیمانے پر بارودی موادسندھ اسمگل ہونے کی اطلاع پر ہتاری پولیس اسٹیشن بائی پاس حیدرآبادکے قریت ناکہ بندی کرکے ٹرکون کی تلاشی شروع کی اوررات گئے انہیں لاہورسے آنے ایک ٹریک لینے پراس سے بارودی موادبرآمدہوا،تاہم کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیورکو گرفتارکرلیاہے۔تاہم ڈرائیورابتدائی تفتیش سے معلوم ہواکہ ٹرک میں دھماکہ خیرموادلاہورسے بھراگیااوراس کو مٹھی میں ایک رام لعل نامی شخص کے حوالے کرناتھا،کسٹمزانٹیلی جنس ذرائع نے بتایاکہ تفتیش سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دھماکہ خیرموادپہلے لاہوراسمگل کیاگیااوراب وہاں سے سندھ منتقل کیاجارہاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے رام لعل کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔