کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد:دوکروڑوںروپے سے زائدمالیت کی اسمگل اشیاءضبط
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ایف آئی یوحیدرآباد نے جون2017کے دوران مختلف کارروائیوں کرتے ہوئے2 کروڑوںروپے سے زائد مالیت کی اسمگل لگژری گاڑیاں،کپڑاسمیت مختلف اسمگل اشیا ءضبط کیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل شوکت علی کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کے احکامات دیئے جانے پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس طاہرقریشی نے ڈپٹی کلکٹرہارون وقارملک کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جون 2017میں حیدرآباد میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کا آغازکرتے ہوئے7040کلوگرام پولیسٹرلیڈیزکپڑا،11ہزارگلوگرام بلیک ٹی،8835کلوگرام ڈیٹرجنٹ پاﺅڈر،2290کلوگرام مردانہ کپڑا،9576ٹن رانی جوس،جولکیٹ،2500کلوگرام خشک دودھ،70عددایل ای ڈی ٹی وی،دوگاڑیاں ضبط کی ہیں جن کی مالیت 2کروڑ53لاکھ 19ہزاربتائی گئی ہے جبکہ مذکورہ ضبط کی جانےوالی اسمگل گاڑیوں ،کپڑا،الیکٹرانکس اوردیگراشیاءپر 65لاکھ 25ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی ہے۔