Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کا انڈر انوائسنگ کے خلاف کریک ڈائون

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے انڈرانوائسنگ کے ذریعے خام مال کی درآمدپر کی جانے والے کروڑوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزفولڈلنک انٹرنیشنل اورکلیئرنگ ایجنٹ  کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمدچدھڑکی ہدایت پرڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی انجینئرحبیب احمد نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کے ساتھ ساتھ درآمدی کنسائمنٹس پر ہونے والے انڈرانوائسنگ کے ذریعے ہونے والے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری بھی بے نقاب کی جس میں کروڑوںر وپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری پکڑ کرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس نے ڈائریکٹرجنرل فیض احمد چدھڑکی اطلاع پرمیسرزفوڈلنکس انٹرنیشنل کی جانب سے درآمدکئے جانے والے ویجیٹیبل آئل اور اس کی مصنوعات کے کنسائمنٹس کی نگرانی کی گئی اورمذکورہ کمپنی کی جانب سے انڈونیشیاسے کئے جانے والے چارکنسائمنٹس کو روک کراس کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی تودرآمد میں بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ کا پتہ لگا اوراس امرکاانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے متعدد کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرکے قومی خزانے کو 27کروڑسے زائد مالیت کا نقصان پہنچایاہے۔دستاویزات کے مطابق مذکورہ کمپنی انڈرانوائسنگ کے ذریعے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل درآمدکئے جانے والے خام مال کی درآمدی قیمت کو کم ظاہرکرکے ڈیوٹی ٹیکسزکی مدمیں کروڑوں روپے مالیت کی چوری کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button