Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

بدعنوانی کی روک تھام کےلئے الیکٹرونکس امپورٹ فارم کی جانچ پڑتال سخت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے استعمال کئے جانے والے جعلی الیکٹرونکس امپورٹ فارم کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹمزنے تمام افسران واسٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی فائل کی جانے والے ہر گڈزڈیکلریشن میں الیکٹرونکس امپورٹ فارم (ای آئی ایف) کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائے اورویبوک سسٹم میں کسی بھی گڈز ڈیکلریشن (جی ڈی) پر عملدرآمداس وقت تک نہیں کیاجائے جب تک متعلقہ بینک سے الیکٹرونکس امپورٹ فارم کی تصدیق نہ ہوجائے کہ الیکٹرونکس امپورٹ فارم فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں ظاہرکیاجانےو الی اشیاءسے متعلق ہے علاوہ ازیں ای ایف آئی میں درآمدی کنسائمنٹس کی ویلیواورانوائس کی بھی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ تضاد کی صورت میں متعلقہ بینک سے تضادسے متعلق معلومات حاصل کی جائیں گی اور الیکٹرونکس امپورٹ فارم پر ظاہرکئے ہوئے درآمدکنندگان کے نام اورپتے کی بھی تصدیق ہو گی۔دستاویزات کے مطابق اگر متعلقہ بینک کی جانب سے ای آئی ایف کی تصدیق نہیں کی توقانون کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے اس امرکی نشاندہی کی گئی تھی کہ سولرپینل کی درآمدمیںجعلی الیکٹرونکس امپورٹ فارم کا استعمال کرکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ہوئی اوراربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں بینکوں کی جانب سے سہولت کارکا کرداراداکیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button