Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کا یوسف گوٹھ پر چھاپہ ،لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس رشیدشیخ کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی یعقوب ماکونے ڈائریکٹرجنرل رشید شیخ کی ہدایات پر اسمگلنگ کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کویوسف گوٹھ پر چھاپہ مارنے کے احکامات جاری کئے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی ،سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزدہ اوردیگرانٹیلی جنس افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی پولیس کے ساتھ یوسف گوٹھ پر مشترکہ کارروائی کی گئی تاہم کارروائی کے دوران یوسف گوٹھ سے لاکھوںر وپے مالیت کی چھالیہ ،انڈین گٹکااورغیرملکی کپڑاسمیت دیگراسمگل اشیاءضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button