کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کا سمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے51کروڑسے زائد مالیت کااسمگل کپڑااوردیگر اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑکی جانب سے مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کراچی کے علاقے ماڑی پور کے ایک گودام میں متفرق اسمگل شدہ سامان کی بھاری مقدار ڈمپ کی جا رہی ہے۔
مذکورہ اطلاع پر ڈائریکٹرانجینئرحبیب احمد نے ایڈیشنل ڈائریکٹرافضال احمدوٹوکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرواصف ملک ،سپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ اوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ضلع کیماڑی پولیس کی مدد سے مشتبہ علاقے کی ناکہ بندی کی گئی۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کراچی کے ماڑی پور روڈ پر ایک نجی گودام میں چار مشکوک کنٹینرز پڑے ہوئے پائے گئے جن کی جانچ پڑتال کے دوران گودام میں موجودکنٹینرز میں غیر ملکی 76ہزارکلوگرام غیرملکی کپڑے ، تالے ، ہارڈویئر آئٹمز، اسٹیشنری آئٹمز، کراکری، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر متفرق اشیاءسمیت ا سمگل شدہ سامان سے بھرا ہوا پایا گیا۔
یہ اسمگل شدہ متفرق سامان کوئٹہ سے کراچی میں ڈیلیوری کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ ان سامان کی مجموعی قیمت 51 کروڑ روپے بتائی گئی۔ کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے فروری2024 کے دوران ایک ارب سے زائداور جولائی سے فروری کے درمیان کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے پکڑے گئے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 8 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمدچدھڑ نے کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ خطے میں اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے کے لیے مزید کوششیں کریں۔