Breaking NewsEham Khabar
کے آئی سی ٹی پرافسران کی آپس کی لڑائی، کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیرکا شکار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر ایڈیشنل کلکٹراورایگزامنیشن کی آپس کی لڑائی کے باعث درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیرکا سبب بن رہی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل پرایگزامینشن افسران اورایڈیشنل کلکٹرمیں ہم آہنگی نہ کی وجہ سے درآمدکنندگان اورکلیئرنگ ایجنٹس کوکنسائمنٹس کی کلیئرنس میں شدیدمشکلات پیش آرہی ہیںاوردرآمدی کنسائمنٹس کی بلاوجہ کنٹراونشن رپورٹ بنائی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر ایگزمن آفسران کی جانب سے کنسائمنٹس کو درست قراردیاجارہاہے جبکہ ایڈیشنل کلکٹرکی جانب سے ان کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو روک کراس کی کنٹراونشن رپورٹ بنائی جارہی ہیں۔