Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے اسمگل شدہ کپڑے کی بڑی کھیپ پکڑکر تین ملزمان کو گرفتارکرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک گودام پر چھاپہ مارکرپانچ کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑاضبط کرکے تین ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمد کی جانب سے اسمگلروں کے خلاف گھیراتنگ کرنے والے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کےااحکامات جاری کئے گئے ہیں ،ڈائریکٹرجنرل فیض احمد کے احکامات پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعید نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے انسداداسمگلنگ عملے کو اسمگلروں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیرکی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سعید فاروقی اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں کی نگرانی کے بعد پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں قائم گودام سے باہر نکلتے ہوئے ایک ٹرالرکو روک کراس پر موجود کنٹینرکی تلاشی لی گئی تواس کنٹینرسے غیرملکی کپڑے میں شامل پروے کا کپڑا،لیڈیزسوٹنگ اورمختلف اقسام کے مردانہ سوٹ برآمدہوئے تاہم ابتدائی تفتیش پر ٹرک ڈرائیورنے کنٹینرمیں موجودغیرملکی کپڑے کے کوئی قانونی دستاویزات مہیانہیں کئے ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈرائیوسے تفتیش کی گئی تواس نے گودام کو پتہ بتایاجہاں سے کپڑے لوڈکیاگیاتھا تاہم کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے جب گودام پر چھاپہ ماراتوگودام سے 15ہزارکلوگرام کپڑابرآمدہواجس کی مالیت 5کروڑ63لاکھ بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button