Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس ملتان کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن،46کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءضبط

ملتان(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ملتان نے نومبر2020کے دوران مختلف کارروائیوں میں 46کروڑسے زائد مالیت کاایرانی ڈیزل ،سگریٹ،کپڑا،ادویات ،اسمگل گاڑیوں سمیت دیگرمتفرق ا شیاءضبط کیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ملتان عثمان باجواہ کی ہدایات پر اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے کریک ڈاﺅن کا آغازکیاگیا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ملتان عثمان باجواہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمدسعیدوٹوکی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالقیوم،سپرنٹنڈنٹ مبین اختر،سپرنٹنڈنٹ محمدسلیم اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملتان کے مختلف علاقوںمیں اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اورتمام تروسائل بروکارلاتے ہوئے نگرانی میں اضافہ کردیاجس کے نتیجے میں مذکورہ ٹیم نے نومبر2020کے دوران مجموعی طورپر 45 کروڑ 66 لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں ۔ذارئع کے مطابق ضبط کی جانے والی اشیاءمیں4کروڑ96لاکھ مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈلگژری گاڑیاں،9کروڑ مالیت کا غیرملکی کپڑا،63لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس،ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کاایرانی ڈیزل،5کروڑمالیت کی ادویات ،14کروڑ70لاکھمالیت کی متفرق اشیاءاور11کروڑ25لاکھ مالیت کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کاآغازکردیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عثمان باجواہ نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کی تعریف کی اوراسمگلنگ کے خلاف پرعزم رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button