Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،20کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے 20کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑاضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کوششوں کو تیزکرنے کی ہدایات جاری کیں تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہم یوسفانی کو اطلاع ملی کہ پی ای سی ایس ایچ کے علاقے میں ایک گودام میں کپڑاکے بھاری مقدارچھپائی گئی جس جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا تسلیم کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر امجد راجپر،سپرنٹنڈنٹ اے ایس او سعید فاروقی،انٹیلی جنس افیسرزلیاقت علی،ارشاد،یاورعباس،حمیرالدین سمیت دیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پی ای سی ایچ ایس میں قائم گودام پر چھاپہ مارکر20کروڑ50لاکھ مالیت کا ایک لاکھ4ہزارکلوگرام غیرملکی کپڑابرآمدکرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button