کسٹمزانٹیلی جنس ملتان کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن،66کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءضبط
ملتان(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ملتان نے دسمبر2020کے دوران مختلف کارروائیوں میں 66کروڑسے زائد مالیت کاایرانی ڈیزل ،سگریٹ،کپڑا،ادویات ،انڈین گٹکا،ٹائز،اسمگل گاڑیوں سمیت دیگرمتفرق ا شیاءضبط کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ملتان عثمان باجواہ کی ہدایات پر اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے کریک ڈاﺅن ہدایات جاری کیں ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ملتان عثمان باجواہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمدسعیدوٹوکی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالقیوم،سپرنٹنڈنٹ مبین اختر،سپرنٹنڈنٹ محمدسلیم اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملتان کے مختلف علاقوںمیں اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اورتمام تروسائل بروکارلاتے ہوئے نگرانی میں اضافہ کردیاجس کے نتیجے میں مذکورہ ٹیم نے دسمبر2020کے دوران مجموعی طورپر 66 کروڑ 33 لاکھ62ہزار مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں ۔ذارئع کے مطابق ضبط کی جانے والی اشیاءمیں7کروڑ64لاکھ مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈلگژری گاڑیاں،19کروڑ مالیت کا غیرملکی کپڑا،20لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس،13 لاکھ روپے مالیت کاایرانی ڈیزل،7کروڑ50لاکھ مالیت کی ادویات،2کروڑمالیت کی چھالیہ،65لاکھ مالیت کی چھالیہ ،88لاکھ کاانڈین گٹکا،21کروڑ93لاکھ ما لیت کی متفرق اشیاءاور7کروڑ84لاکھ مالیت کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کاآغازکردیاہے۔