Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی تاریخی کارروائی، ہوائی جہاز کے انجن آئل کی بڑی کھیپ پکڑلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے اسمگلنگ کی تاریخ کی منفردکارروائی کرتے ہوئے ہوائی جہازوں کے انجن کے لئے استعمال ہونے والی آئل کی بڑی کھیپ،لیپ ٹاپ،کاسمیٹکس،فوڈسپلیمنٹ ،گھڑیاں اورمتفرق اشیاءضبط کرکے تین ملزمان کو گرفتارکرلیاہے،ضبط کی گئی اشیاءکی مالیت 38کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران اس امرکاانکشاف ہواہے کہ اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے تانے بانے دبئی سے ملتے ہیں کیونکہ ملزمان کے ٹیلی فون ریکارڈمیں زیادہ ترکال دبئی سے موصول ہوئی ہیں یاپھردبئی کی گئی ہیں۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ بھاری مقدارمیںپکڑے جانے والے سامان کے لئے ابھی تک رابطہ نہیں کیاگیاہے جس سے اس امرکی نشاندہی ہوتی ہے کہ ملزمان اپنی شناخت ظاہرنہیں کرناجارہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے یہ ایک منفردکارروائی ہےجس میں جٹ جہازوں کے انجن کے لئے استعمال ہونے والا آئل پکڑگیاہے اس سے قبل اس قسم کی کارروائی پہلے کبھی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ڈائریکٹرجنرل فیض احمد کو اطلاع ملی کہ کراچی کے مختلف مقامات پر اسمگل اشیاءکوذخیرہ کرنے کے لئے گودام بنائے گئے ہیں اوررضویہ سوسائٹی کے قریب قائم ایک گودام میں بھاری مقدارمیں اشیاءکی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے اورذخیرہ اندازی کرنے والی اشیاءیاتواسمگل کرکے لائی گئی ہوتی ہیں یاپھرمس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکئے جانے والے درآمدی کنسائمنٹس ہوتے ہیں۔جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیںجس نے اسکیم 33کے مختلف مقامات کی نگرانی شروع کی ۔انہوں نے بتایاکہ نگرانی کے دوران گودام سے نکلنے والے دوٹرک جو سامان سے بھرے ہوئے تھے کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے اس کا پیچھاکرکے اس کو راشدمنہاس روڈپر روک کراس کی تلاشی لی تو ان ٹرکوں سے 3600لیپ ٹاپ برآمد ہوئے کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ان سے دستاوئزات طلب کئے تووہ دستاویزا ت مہیانہ کرسکے جس پر لیپ ٹاپ قبضے میں لے کرتفتیش کا آغازکردیاہے اوراس کے بعد کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے رضویہ سوسائٹی کے قریب قائم ایک گودام پر چھاپہ ماراتوگودام سے 38کروڑ90لاکھ مالیت کا ائیر کرافٹ انجن کا آئل834کارٹن، 2396گھڑیاں، 190 کارٹن سپلیمنٹ پاو¿ڈر، 3600لیپ ٹاپ ، 3 ٹن پنیر اور بھارتی کاسمیٹکس کے 67 کارٹن سمیت دیگر اشیاءضبط کی گئیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹو،ایڈیشنل ڈائریکٹرنوشینریاض خان، ڈپٹی ڈاریکٹرانعام اللہ وزیر اورسپرنٹنڈنٹ طارق بھٹوبھی موجودتھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button