کسٹم انٹیلی جنس کراچی کی انسداد اسمگلنگ ٹیم کی کارروائیاں۔ 9 کروڑ سے زائد مالیت کا کپڑااورایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈرائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے انسداد سمگلنگ کارروائیوں کے تسلسل جاری رکھتے ہوئےگزشتہ دو دنوں میں مختلف نویت کی کاروائیاں کی گئ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس ثاقف سعید کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک منظم گروہ کپڑے کی سسمگلنگ میں ملوث ہے اور اس نے کپڑے کی بڑی مقدار لیاقت آباد میں قائم ایک گودام میں رکھی ہوئی ہے اور یہ کپڑا کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کیاجاتاہے جس پر ثاقف سعید کی جانے سے ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیر کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نےمذکورہ علاقے میں نگرانی کی اورگودام کو چھاپہ مارا گیاتووہاں سے بھاری مقدار میں 6کروڑ70لاکھ مالیت کے (18.5 ٹن) اسمگل شدہ پردے/صوفے کا کپڑا برآمد ہوئے جیسے ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ایک اور کاروائی میں ایک انٹیلی جنس اطلاع پر عمل کرتے ہوئے ایک آئل ٹینکر جو حب سے کراچی آرہا تھا گل بائی اوور ہیڈ برج کے قریب روک لیا گیا۔ جس سے36000 لیٹر سمگل شدہ ڈیزل برآمدہوا ضبط کی گئی گاڑی اور ڈیزل کی مالیت 25 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔