Anti-Smuggling

کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ کراچی نے 71 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے فلائی دبئی کی پروازنمبرFz 331 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچنے والے مطیب نامی مسافر کو گرین چینل پر تعینات کسٹمز کے عملے نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے ھمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء موجود ہیں تو مسافر نے اس طرح کی اشیاء کے بارے میں انکار کیا جواب سے غیرمطمئن ہونے پر مسافر کے بیگ کی اسکینگ کی گئی تو بیگ میں موبائل فونز کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافر کے بیگ کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں بیگ کی مکمل/ تفصیلی ایگزامینیشن کی گئی جس کے نتیجہ میں مسافر کے بیگ سے 65 عدد iPhone اور موبائل چارجر 6 لیپ ٹاپ 10 ٹی وی باکس ڈیوائسز برآمد ہوئے جن کی کل مالیت 71 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
محکمہ کسٹمز نے مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے مزید تفتیش کی جارھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button