Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی، بوسٹن انجکشن کی بھاری مقدار ضبط

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گائے بھیسوں کے دودھ کی مقدار بڑھانے والے انجکشن ضبط کرتے ہوئے علی گھٹہ ولد جاوید گھٹہ اورمصطفی کوگرفتار کرکے تفتیش کاآغازکردیاہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرانجینئرحبیب کااطلاع ملی کہ بوسٹن انجکشن کی بڑی مقدار کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس اے ایس او کی چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے طارق روڑ پرقائم ایک گودام پرچھاپہ مار کرایک کروڑسے زائد مالیت کے 6ہزار انجکشن برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ بوسٹن انجکشن کاکاروبارکافی عرصہ سے کیاجارہاہے اورمذکورہ انجکشن کی کلیئرنس مبینہ طور پر ایکسٹورٹ پروسیسنگ زون سے عمل میں لائی جاتی ہے انجکشن کی اسمگلنگ ایک ہائی پروفائل کیس ہے جس میں بااثرافرادبھی سہولت کار کاکام انجام دے رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button