Breaking NewsEham Khabar

قازقستان کے سفیر کی چیئر مین ایف بی آر سے ملاقات

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرڑان کستافین نے چیئر مین ایف بی آر عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں کسٹمز ،تجارتی سہولتوں اور ریجنل کنیکٹیویٹی سے متعلق باہمی دلچسپی کے ا±مور پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر پاکستان،قازقستان میوچل ایڈمنسٹریٹو اسسٹنس ایگریمنٹ ان کسٹمز میٹرز پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا جو کہ عملدرآمد کے آخری مراحل میں ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے یقین دلایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند قازقستانی تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں مختلف شعبوں میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر تعاون جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button