Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی،لاکھوں روپے مالیت کا خشک دودھ اور ممنوعہ انجکشن ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مختلف کاررروائیوں میں لاکھوںروپے مالیت کاخشک دودھ اورممنوعہ انجکشن ضبط کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس یعقوب ماکوکو خفیہ اطلاع ملی کہ خشک دودھ اورممنوعہ انجکشن کی بڑی مقدارکراچی کے مختلف گوداموں میں چھپائی گئی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی ،سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزدہ ،انٹیلی جنس آفیسراکمل ہاشمی سمیت دیگرافسران واہلکاروںمیں پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سائٹ ایریامیں قائم لاہورکراچی گڈزٹرانسپورٹ کے گودام پرچھاپہ مارکروہاں سے 40لاکھ سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ خشک دودھ کی 200بوریاں برآمدکرکے قبضے میںلے لیں۔علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے جوڈیہ بازارکراچی میں ایک گودام پر چھاپہ مارکرممنوعہ بوسٹن انجکشن برآمدکئے جن کی مالیت 50لاکھ سے زائدبتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button