کسٹمزانٹیلی جنس کراچی،لیپ ٹاپ اوردیگرالیکٹرانکس اشیاءکی اسمگلنگ ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے20کروڑ روپے سے زائدمالیت کی لیپ ٹاپ سمیت دیگرالیکٹرونکس اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدچدھڑکواطلاع ملی کہ ایک گودام میں الیکٹرونکس اشیاءذخیرہ کی گئی ہیں جو بعد ازاں مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہیں جس میں ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس انجینئرحبیب احمدکی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹرافصل وٹوکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرواصف ملک ،سپرٹینڈنٹ ارشادشاہ سمیت دیگر افسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے کراچی میں قائم ایک گودام پرچھاپہ مارکرگودام میںرکھے ہوئے کنٹینرآفس لاکرکنٹینرکی جانچ پڑتال کی گئی توکنٹینرسے لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی پینل،ہیوی کمیپیوٹرز، ایس ایس ڈی کارڈ،میموری کارڈسمیت دیگرالیکٹرونکس اشیاءبرآمدہوئے جس کے بعد اسمگلنگ میںملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکیاگیا۔