Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کراچی ایئرپورٹ سے کلیئر13کروڑکے موبائل کسٹمزانٹیلی جنس نے پکڑلئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے کراچی ایئرپورٹ سے کلیئرہونے والے 13کروڑروپے کے168آئی فونزکی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدچدھرکو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ شارجہ سے ایئرعربیہ سے آنے والے مسافرموبائل فونزبھاری تعداداسمگلنگ کی نیت سے لارہے ہیں جس ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی انجینئرحبیب احمدنے کراچی ایئرپورٹ پر تعینات افسران کو سخت نگرانی کی ہدایات جاری کیں تاہم ایئرعربیہ سے آنے والے مسافروںکی سخت نگرانی شروع کی جس پر شارجہ سے کراچی آنے والی چارمسافرجو اپناسامان ایئرپورٹ سے کلیئرکرواکرباہرنکلے توایئرپورٹ پرتعینات کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران نے انہوں روک کران کے سامان کی تلاشی کی توان کے سوٹ کیسوں سے 168آئی فونزبرآمدہوئے جن کی مالیت 13کروڑروپے بتائی گئی ہے۔کسٹمزانٹیلی جنس نے اسمگلنگ میںملوث ملزمان اوردیگرافرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ ایئرپورٹ پر تعینات اسسٹنٹ کلکٹر اور دیگر افسران کی جانب سے ان مسافروں کے سامان کی کس طرح سے جانچ پڑتال کی گئی کہ 13کروڑکے موبائل فونزکی کلیئرنس بغیرڈیوٹی وٹیکسزکی ہوگئی اتنی بڑی اسمگلنگ کراچی ایئرپورٹ پر تعینات محکمہ کسٹمزکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button