Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ کی بڑی کارروائی،65کروڑمالیت کااسمگل سامان ضبط

 

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کوئٹہ نے اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ میں اسمگل شدہ سامان کے دو گوداموں پر کامیابی سے چھاپہ ماراکر65کروڑروپے مالیت کااسمگل شدہ سامان ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فیض احمد چدھڑ کی ہدایت اور براہ راست نگرانی میں کوئٹہ میں انٹیلی جنس بیورو بلوچستان کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیابی سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ جو ایک بجے رات کو شروع ہوا اور صبح پانچ بجے مکمل ہوا،آپریشن کے دوران سریاب روڈ کوئٹہ پر اسمگل شدہ سامان کے دو گوداموں پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا گیا جس میں سگریٹ، چھالیہ، وائپس اور انڈین پان پراگ سمیت دیگراشیاء شامل ہیں۔ذرائع کےمطابق برآمد شدہ سامان کی تقریباً مالیت 65کروڑ روپے سے زیادہ ہے برآمد شدہ سامان کو ضبط کر کے اسے این ایل سی ڈرائی پورٹ ویئر ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا ہے، کامیاب مشترکہ آپریشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ نے انٹیلی جنس بیورو، ایف سی (نارتھ) اور ضلعی پولیس کوئٹہ کے بھرپور تعاون اور معاونت کے ساتھ کیاگیا اس آپریشن کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جینس کوئٹہ نے اسمگلنگ مافیا ان کے سہولت کار سرمایہ دار اور ان کے حامیوں کو ایک بڑا دھچکا لگایا ہے اس آپریشن سے مستقبل میں اس طرح کے دیگر ڈمپنگ سائٹس اور گوداموں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور بلوچستان میں موجودہ انسداد اسمگلنگ مہم کو فروغ ملے گا۔کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاراوائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button