Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی، بجری کے ٹرک میں چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے بجری کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے پانچ ہزارکلوگرام چھالیہ ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدچدھڑکی انسداداسمگلنگ کی مہم کو برقراررکھنے کی ہدایات پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی انجینئرحبیب احمدکے خلاف سخت اقدامات اٹھائے اورمصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹوکی سربراہی میں،ڈپٹی کلکٹرواصف ملک ،سپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ اوردیگرافسران واہلکاروں نے آج صبح ناردرن بائی پاس روڈ کے قریب ایک ڈمپ ٹرک کو روک کراس میں موجودریت ہٹایاتوانکشاف ہواکہ اسمگلروں نے ڈمپ ٹرک میں ریت کے نیچے 5ہزارکلوگرام چھالیہ کی چھپاکراسمگلنگ کی جاری تھی جس کی مالیت دوکروڑروپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے چھالیہ ضبط کرکے چھایہ کے اصل مالکان کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کی جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button