Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس گوادر،مسافربسوں سے چارکروڑسے زائد مالیت کا انڈین گٹکااورچھالیہ برآمد

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس گوادرنے ایف سی کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران مسافربس سے بھاری موقدارمیں انڈین گٹکے اورچھالیہ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمدچدھڑکی مصدقہ اطلاع پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس معین افضل کو ہدایات جاری کی مسافربسوں کے ذریعے انڈین گٹکاکی بھاری مقداراسمگل کی جاری ہے جس پر ڈائریکٹرمعین افضل نے کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ایف سی کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خضدارمیں مسافربسوں کی رات میں چیکنگ شروع کی اورمسافربسوں سے کی چیکنگ کے دوران انڈین گٹکے کے 280بورے جبکہ چھالیہ کے185تھیلے برآمدہوئے جن کی مالیت چارکروڑ90لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس گوادرنے انڈین گٹکااورچھالیہ ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button