Breaking NewsCrimeEham Khabar

چھالیہ کی فیکٹریاں حب میں منتقل ،اسمگل چھالیہ کا کارروبارجاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کسٹمزانٹیلی جنس ،محکمہ کسٹمزانفورسمنٹ ،ایف آئی اے اوردیگرایجنسیوں کی جانب سے چھالیہ کی اسمگلنگ کے کارروبارمیں ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے جس میں محکمہ کسٹمزکے افسران کے خلاف کارروائیاں کرکے ان کو گرفتاربھی کیاگیاہے جبکہ میٹھی چھالیہ کے کارروبارسے وابستہ تاجروں کو گرفتارکیاگیاان کی جانب سے بڑے بڑے انکشافات کے بعد کسٹمزانٹیلی جنس ،کسٹمزانفورسمنٹ،ایف آئی اے اوردیگرایجنسیوں کی جانب سے کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی ہے جبکہ دوسری جانب میٹھی چھالیہ بنانے والی فیکٹریوں میں شامل،تارا،پیپسی ،صنم اوردیگرفیکٹریوں نے کراچی سے اپنا کارروبارحب میں منتقل کرلیاہے اوراب مذکورہ فیکٹریاں حب میں اسمگل چھالیہ سے میٹھی چھالیہ بناکرچھوٹی چھوٹی گاڑیوں میں اپنابنایاہوامال کراچی منتقل کررہی ہیں جو تمام ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ ان ایجنسیوں نے کراچی میں سخت کارروائیوں کے بعد چھالیہ کی اسمگلنگ پر قابوپالیاہے لیکن حب کے علاقوں میں قائم میٹھی چھالیہ کی فیکٹریوں پر کارروائی نہیں ہورہی ،ذرائع نے بتایاکہ یہ تمام کارروبارمبینہ طورپرجاوید ڈان نامی شخص کی سرپرستی میں ہورہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ میٹھی چھالیہ کے کارروبارسے وابستہ تاجروں کاکہناہے کہ کسٹمزاوردیگرایجنسیوں کی جانب سے چھالیہ کاکارروبارکرنے والی ٹیکس دہندگان کی فیکٹریوں کو بندکردیاگیاہے جبکہ چھالیہ کی اسمگلنگ میںملوث عناصرنے فیکٹریاں حب میں قائم کرلی ہیں اورغیرقانونی طورپر میٹھی چھالیہ بنانے کے کارروبارکررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button