Afghan Transit Trade

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ،کپڑے کی اسمگلروں کا اثرورسوخ، ڈپٹی کلکٹرکا فوری تبادلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اففان ٹرانزٹ ٹریڈکے کئے درآمدکئے جانےو الے کپڑوں کے کنسائمنٹس کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی جانب سے درج کئے جانے والے مقدمہ پر عملدرآمدنہ کرنے کے لئے اثرورسوخ استعمال کرناشروع کردیاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن میں تعینات ڈپٹی کلکٹراکبرجان کی سربراہی میں دیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل چھاپہ مارٹیم نے جامع کلاتھ مارکیٹ میںایک گودام پر چھاپہ مارکرافغان ٹرانزٹ ٹریڈکے نام پردرآمدکئے جانے والے 2کروڑ73لاکھ روپے مالیت کا کپڑاضبط کرلیاتھا لیکن افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ایک ہی دن میں ڈپٹی کلکٹراکبرجان کو تبادلہ فوری طورپر پریونٹیوکلکٹریٹ کوئٹہ میں کروادیاگیاہے جس سے اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی طاقت کا اندازہ کیاجاسکتاہے یہاں ان اسمگلروںکی جانب سے دوسرے افسران کو بھی یہ پیغام دیاگیاہے کہ اگران کے راستہ روکاگیاتواس کافوری تبادلہ کروادیاجائے گا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ایف آئی آرمیں نامزدملزمان کو محکمہ کسٹمزکی جانب سے گرفتارنہیں کیاگیاجبکہ گذشتہ روزملزم کو کچھ دیرکے لئے پریونٹیو کلکٹریٹ میں بٹھایاگیاتھالیکن اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ ملزمان کوفوری طورپر ضمانت کروانے کا مشورہ دیاگیا۔

 

 

 

 

 

DC Akbar Jan immediately Transfer after seize Afghan Transit Trade Cloth Consignments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button