Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

پارسل کے ذریعے افغانستان کی جانے والی23کروڑسے زائد مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ ڈرگ انفورسمنٹ سیل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے کامیاب کارروائی کے بعد پارسل کے ذریعے افغانستان اسمگل کی جانے والے23کروڑسے زائد مالیت کی ممنوعہ منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی شفق لاڈکی کو اطلاع ملی کہ پارسل کے ذریعے ممنوعہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی تاہم خفیہ اطلاع پر کلکٹر ائرپورٹ نے ایڈیشنل کلکٹر ڈرگ انفورسمنٹ سیل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کوفوری طور پر ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ہدایت جاری کیں جنھوں نے کراچی میں تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کلکٹر ڈرگ انفورسمنٹ سیل کی نگرانی میں تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں

جس پر کسٹمز کے آئی آئی چندریگر روڈ پاکستان پوسٹ آفس پر تعینات عملے نے بحرین سے آنے والا ایک مشکوک پارسل جوافغانستان جارہاتھاکو روک کر جانچ پڑتال کی جس کے نتیجہ میں5 کلو گرام بہترین کوالٹی کی میتھیم فیٹامائن برآمد ہوئی جسے انتہاءمہارت سے لکڑی کے خشک میوہ کی ٹوکریوں میں چھپایا گیا تھااس منشیات کی برآمدگی کے بعد تمام ٹرانزٹ کارگو پارسلز کو فوری طور پر روک دیا گیا اور ڈرگ انفورسمنٹ سیل کی خصوصی ٹیموں نے ہر مشکوک کنسائنمنٹ کی سختی سے جانچ پڑتال کی جس کے نتیجے میں ٹرانزٹ کنسائنمنٹس سے 9.4 کلو گرام بہترین کوالٹی میتھیمفیٹامائن برآمد ہوئی۔ اس طرح تین پارسلز سے مجموعی طورپر 14.4 کلوگرام میتھیم فیٹامائن برآمد کر کے ضبط کی گئی جس کی کل قیمت 23کروڑ40لاکھ روپے بتائی گئی ہے ،محکمہ کسٹمزنے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے، اس سلسلے میںمزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کسٹمز نے ملک کو منشیات سے پاک رکھنے کا اعادہ کیا ہوا ہے اور مستقبل میں بھی ملک کو منشیات سے پاک رکھنے کے لئے ایسی کوششوں کی بیخ کنی جاری رکھی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button