Anti-Smuggling
انفورسمنٹ اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مشترکہ کارروائی،40کروڑمالیت کی شراب پکڑلی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو ملنے والی خفیہ اطلاع ملنے پر پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے مشترکہ کامیاب کاراوائی میں کھلے سمندر میں کشتی سے چ40 کروڑ روپے مالیت کی 28000 ھزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں تحویل میں لے کر اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ھے۔برآمد شدہ شراب کی بوتلیں تحویل میں لے لی گئی ہیں اور اسمگلنگ میں استعمال کشتی کو بھی ضبط کیا گیا ھے جبکہ کشتی پر سوار 7 افراد کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باضابطہ گرفتار کیا ھے۔ضبط شدہ شراب کو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے گودام منتقل کر دیا گیا ھے۔