Anti-Smuggling

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کے دوران چارکروڑروپے مالیت کی اسمگلنگ سگریٹ انڈین گٹکا،فلیورتمباکو ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجوہ کو اطلاع ملی کہ کھارادرکے علاقے بولٹن مارکیٹ کے ایک گودام میں بھاری مقدارمیں اسمگل سگریٹ سمیت دیگراسمگل اشیاءچھپائی گئی ہیں جس پر کلکٹرانفورسمنٹ کراچی نے ایڈیشنل کلکٹرعلی رضاترابی کی سربراہی میں کسٹمزافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گذشتہ رات بولٹن مارکیٹ کے قریب کھارادرکے علاقے میں قائم ایک گودام پر چھاپہ مارکرچارکروڑرپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ ،انڈین گٹکااورفلیورڈتمباکوبرآمدکرکے ضبط کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزاسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button