Anti-Smuggling

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کوئٹہ کی نومبر2022میں مختلف کارروائیاں،ایک ارب سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ کے انفورسمنٹ یونٹس نے نومبر2022کے دوران بلوچستان میں انسداداسمگلنگ کی مختلف کارروائیوں کے دوران ایک ارب سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیںہیں۔تفصیلات کے مطابق ضبط کی جانے والی اسمگل اشیاءمیں45کروڑ60لاکھ مالیت کی 127نان کسٹمزپیڈگاڑیاں،10کروڑ20لاکھ مالیت کی کھاد،62ہزارلیٹرڈیزل،ایک کروڑمالیت کا پیٹرول،9کروڑ 60لاکھ مالیت کی چھالیہ،ایک کروڑ40لاکھ مالیت کا کپڑا،دوکروڑ20لاکھ مالیت کاگٹکاضبط کیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ نومبر2022کے دوران فیلڈانفورسمنٹ یونٹ نوکنڈی کے عملے نے29کروڑ50لاکھ مالیت کی79نان کسٹمزپیڈگاڑیاں،، 640میٹرک ٹن سرسبز یوریا/فرٹیلائزر اور 98میٹرک ٹن سفید کرسٹل چینی، متفرق سامان بشمول سولر پینلز، آٹو پارٹس اوردیگرسامان ضبط کیاجبکہ فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ، یارو کے عملے نے14کروڑمالیت کی اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیا بشمول سپاری، کپڑا، بادام، این سی پی گاڑیاں، الیکٹرانک سامان اور دیگر متفرق اشیاءکوضبط کیااس کے علاوہ فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ، زیارت کراس نے12کروڑ46لاکھ مالیتکی کھاد، این سی پی گاڑیاں، سپاری، سکمڈ دودھ، پلاسٹک شاپر، گٹکا، کمبل شامل ہیں۔فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ، دالبندین نے 10کروڑ80لاکھ مالیت کا سامان ضبط کیا جسمیں چار ہینو ٹرک، 86 ایم ٹی یوریا/فرٹیلائزر اور 28 ایم ٹی بیٹل شامل ہیںجبکہ9کروڑ10لاکھ مالیت کے ٹریکٹروں کو قبضہ میں لیاجوکہ جعلی دستاویزات پر برآمد کرنے کی کوشش کی گئی۔ فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ، لک پاس کے عملے نے مسافربسوں سے معمول کی چیکنگ کے دوران مختلف جینٹس کپڑا، مچھر دانی کا کپڑا، پیناسونک ٹیلی فون سیٹ، سگریٹ، آٹو پارٹس، اسمگل شدہ ایرانی تیل ضبط کیاجس کی مالیت 9کروڑ70لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہفیلڈ انفورسمنٹ یونٹ سوراب کا عملہ نے اسمگل شدہ سامان پکڑا جس کی مالیت 4کروڑ92لاکھ روپے بتائی گئی ہے ،ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزکوئٹہ نے پولیس اور صوبائی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میںتین کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹمزپیڈگاڑیاں قبضے میں لیں۔کسٹمزکوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ، چمن کی طرف سے ایک کروڑ42لاکھ مالیت کی پاکستانی کرنسی ضبط کرکے ایف آئی آر بھی درج کی تاکہ مزید تفتیش جاری رکھی جاسکے۔کوئٹہ کلکٹریٹ نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے ہزارگنجی میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارکر کپڑا، چھالیہ برآمد کیا جس کی مالیت 12.2 ملین روپے تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button