خرلاچی بارڈر سے افغانستان کو ایکسپورٹ کی اجازت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے افغا ن تجارت کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا، خرلاچی سے افغانستان کیلئے برآمدات کی اجازت دے دی۔ وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت تجارت نے کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی سے افغانستان اور افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے برآمدات کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس ضمن میں ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020میں ترمیم کردی گئی ہے۔ وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ پہلے ہی اس بات کی منظوری دے چکی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل خرلاچی مجاز ایکسپورٹس لینڈ روٹس میں شامل نہیں تھا اور اب ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے بعد خرلاچی کو بھی مجاز ایکسپورٹس لینڈ روٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 کے تحت افغانستان کیلئے طورخم,چمن,غلام خان اورقمرالدین کاریز کو مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹس قرار دیکر برآمدات کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد خرلاچی کو مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل کیا گیا ہے