Exclusive Reports
ٹیکس نادہندگان سے وصولی کیلئے قوانین تیار
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس پیئرز کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں اس کے بینک اکاﺅنٹ یا کسی دوسرے افراد کے پاس اس کی رکھی گئی رقم سے ریکوری کرنے کے لئے قوانین کا مسودہ تیار کرلیاہے۔ اس مسودے کے مطابق ایف بی آر ٹیکس پیئرز کی بینکوں میں رکھی گئی رقوم یا کاروباری لین دین سے ٹیکس ریکوری کا مجاز ہوجائے گا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین ابھی بھی موجود ہیں لیکن ان کے لئے رولز واضح نہیں کئے گئے تھے جس کی وجہ سے ریکوری کے وقت ٹیکس افسران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مسودہ کے مطابق اگر کوئی بینک، کمپنی یا فرد کسی بھی ٹیکس پیئرز کی رقم رکھتا ہو تو ایف بی آر اس کو ریکوری کانوٹس جاری کر سکتا ہے۔ اگر ریکوری کے نوٹس کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ بینک، کمپنی یا فرد اس رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا