ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے لئے 30اور31مارچ کو کام کرنے کے اوقات میں اضافہ کردیاگیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے 30اور31مارچ کو ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے لئے کام کے اوقات کارمیں اضافہ کردیاگیاہے اس سلسلے میں ایف بی آرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے جس میں ایف بی آرنے تمام آرٹی اوز،سی ٹی اوز،ایم ٹی اوزاورایل ٹی اوزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے تمام متعلقہ ادارے جمعرات، 30 مارچ کوشام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ 31 مارچ کو رات 8 بجے تک ٹیکس دہندگان کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا۔اس سلسلے میں چیف کمشنرز ان لینڈریونیو کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ ان برانچوں کے ذریعے جمع کیے گئے ٹیکس کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی متعلقہ برانچوں میں اسی تاریخ پر منتقل کیا جا سکے،جبکہ چیف کمشنرزان لینڈریونیو صرف ان افسران واسٹاف کو ہدایت دے سکتے ہیں جو ٹیکس دہندگان، سہولت کاری، ریٹرن فائل کرنے، ٹیکس کی وصولی میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔