Exclusive Reports

ایف بی آرنے بجٹ 2023-24 کیلئے تجاویز طلب کرلیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس 1990 اور سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کے حوالے سے تجویز مانگی گئی ہے۔ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور فیڈرل ایکسائز رولز 2005 میں بھی ترمیم پر تجاویز مانگی گئی ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس آن سورسز ایڈینس 2001 میں بھی ترمیم پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز یکم مارچ تک تجاویز ارسال کریں ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس نظام کو سادہ بنانے اور اس میں پیچیدگیاں ختم کرنے کیلئے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے صدر ایف بی سی سی آئی پاکستان کے تمام چیمبر آف کامرس کے صدور کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ایف بی آر نے امریکن بزنس کونسل آف پاکستان اور صدر سٹاک ایکسچینج کو بھی مراسلہ جاری کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان سمال چیمبر آف کامرس اینڈ کوٹیج انڈسٹری کراچی سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ صدرآل پاکستان یونائیڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن کو بھی بجٹ تجاویز کے لیے مراسلہ بھیجا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button