Eham Khabar

پانچ ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس کونسل نے ملک میں معیشت کو دستاویز بنانے کے لئے 5 ہزار روپے کا بینک نوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پی بی سی نے ایک رپورٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے بینک نوٹ کو ختم کرکے بینکنگ ٹرانزیکشن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کے مطابق پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو گزشتہ کئی سالوں سے موجودہ سطح پر برقرار ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ زیادہ محصولات کی صورت میں حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بہتر طریقے سے خرچ کرسکے گی۔ پی بی سی کا کہنا تھا کہ ایک تہائی کرنسی سرکلویشن بینکنگ سسٹم سے باہر ہے۔ جبکہ 80 فیصد آبادی کو بینکنگ سہولیات میسر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیش ٹرانزیکشن کو روکنے کی فوری ضرورت ہے۔ کیش ٹرانزیکشن کو روکنے کا ایک آسان حل اسمارٹ فون کے ذریعہ ادائیگی کو فروغ دیا جائے۔ پاکستان میں یہ سسٹم اس وقت مقبول نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ اب بھی کیش ٹرانزیکشن کو ترجیح دیتے ہیں۔ پی بی سی کا کہنا ہے کہ انڈیا میں یونیورسل پے منٹ انٹرفیس متعارف کروادیا گیا ہے جس کی وجہ سے 142 بینک موبائل والیٹ کے ذریعے منی ٹرانسفر کررہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی اس طرح کی سہولت فراہم کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button