Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آرافسران مرضی کی پوسٹنگ کے لئے بیرونی اثرورسوخ استعما ل کرتے ہیں،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال کا کہناہے کہ محکمہ کسٹمزاوران لینڈریونیومیں تعینات افسران واسٹاف اپنی مرضی کی جگہ پر پوسٹنگ حاصل کرنے کے لئے بیرونی اثرورسوخ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ادارے میں بگاڑپیداہورہاہے۔ ایف بی آرکے زیلی ادارے محکمہ کسٹمزاوران لینڈریونیومیں افسران واہلکاروں میںاپنی مرضی کی جگہ حاصل کرنے کے لئے بیرونی اثرورسوخ کے استعمال کا کلچربہت تیزی سے پھیل رہاہے اور مرضی کی پوسٹنگ کے لیے بیرونی اثرورسوخ کا استعمال کرناادارے کی جڑیں کھا رہاہے جبکہ درمیانی درجے کے افسران اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے انتخابی پوسٹنگ کے خواہاں ہیں جو آنے والے جونیئرافسران کے لیے کیریئر کے انتخاب کا ایک ناقص ماڈل بنا رہے ہیں ، افسران کا اس طرح کا رویہ گورنمنٹ سرونٹ رول کی خلاف ورزی ہے ،واضح رہے کہ مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی عمل کا مرتکب پایاگیاتواس آفیسراوراہلکارکوفوری طورپرمعطل کرکے اس کے خلاف ایف بی آرقوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button