Exclusive Reports

مواصلاتی آلات کی ٹریڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مواصلاتی آلات کی غیرقانونی ٹریڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہدملنے پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ،محکمہ کسٹمزحیدرآباداورپیمرانے مشترکہ کارروائی کے دوران اسمگل شدہ سیٹ لائٹ ریسیور،ڈش انٹیناسمیت مواصلاتی آلات ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل محمدفیضان،محمدعمران ،حیدرخان ،احسن اوردیگرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کرائم سیل حیدرآبادکے ایڈیشنل ڈائریکٹراطلاع ملی کہ حیدآبادکی مختلف الیکٹراونکس مارکیٹوںمیںسیٹ لائٹ ریسیور،ڈش انٹیناسمیت دیگرمواصلاتی آلات کی غیرقانونی فروخت کی جارہی ہے جس پر ایف آئی اے،محکمہ کسٹمزحیدرآباداورپیمراکی مشترکہ چھاپہ مارٹیم نے فرحان کوشن میکرمیںقائم محمدفیضان کی دکان پر چھاپہ مارکردکان سے 106سیٹ لائٹ ریسیور،356 کے یو برانڈایل این بی ،313 سی بربینڈایل این بی،200 کیبل جوائنٹر اسٹارٹریک سوئچ،100کیبل جوائنٹرایکولنک سوئچر،30 وائی فائی انٹینا،10ڈش انٹینا برآمدکرکے قبضے میںلے لئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ محمدفیضان،محمدعمران ،حیدرخان،احسن اوردیگرملزمان کوغیرقانونی سرگرمیوںمیںملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ملزمان کی جانب سے سیٹ لائٹ ریسیور(سی لائن) ریسیوراوردیگرمواصلاتی آلات کی اسمگلنگ کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیاہے ۔ایف آئی اے نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایاکہ اسمگلنگ میںملوث محمدفیضان،محمدعمران ،حیدرخان ،احسن سمیت دیگرملزمان کی جانب سے مواصلاتی آلات کی ادائیگیاں حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی گئی ہیں جبکہ مزکورہ ملزمان کے منی لانڈنگ میں بھی ملوث ہونے کے شواہدبھی ملے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button