Exclusive Reports

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث20درآمدکنندگان کا سراغ لگالیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 20درآمدکنندگان کو سراغ لگاکردرآمدکنندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی ابتدائی تفتیش کے دوران اس امرکی نشاندہی کی ہے کہ20درآمدکنندگان نے ایک سال کے عرصہ کے دوران 2ارب 3کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی ادائیگیاں حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی ہیں جس میں فہد نامی امپورٹرز نے میسرزمکی ماوس نامی کمپنی کے ذریعے 43کروڑ90لاکھ روپے ،خورشید صادق بٹ نے 8کروڑروپے ،محسن خان نے ایک کروڑ80لاکھ ،میسرزمناف گلیکسی نے14کروڑ70لاکھ روپے،منورجعفرانی ن ایک کروڑ20لاکھ روپے ،ندیم مانڈوی والا نے 12کروڑ80لاکھ روپے ،نیئر سلیم نے7کرور30لاکھ روپے ،میسرزپاک افغان نے 2کروڑروپے، میسرزپاکستان کارگونے2کروڑ80لاکھ روپے ، میسرزجیک پوٹ نے 20کرور80لاکھ رورپے ، نعیم رانا نامی امپورٹر نے ایک کروڑ40لاکھ رورپے ، میسرزنیٹ لائن نے ایک کروڑ50لاکھ روپے ،عارف اینڈ منصوراصبھانی نے12کروڑروپے ،عارف مون نے ایک کروڑ30لاکھ روپے ، میسرزعاصم سی فوڈ نے ایک کروڑ30لاکھ روپے ،میسرز ایٹریم کے عدیل نے ایک کروڑ20لاکھ روپے ،عدنان میمن نے 2کروڑ10لاکھ روپے ، علی مانڈی والا نے5کروڑروپے،اورانورفاضلانی نے 15کروڑ30لاکھ روپے اوراشرف پاریکھ نے 47کروڑ30لاکھ روپے کی درآمدی ادائیگیاں غیرقانونی طورپرحوالہ ہنڈی کے ذریعے کی ہیں۔واضح رہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 50ارب روپے سے زائد کی مالیت کی ادائیگیاں حوالہ ہنڈی کے ذریعے کرنے والے درآمدکنندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکر لیاہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی کرپشن سرکل نے نے ایسے سو درآمدکنندگان کی نشاندہی کی ہے جس نے حوالے ہنڈی کے ذریعے 50ارب سے زائد مالیت کی غیرقانونی ادائیگیاںکی ہیںجس میں زیادہ ترادائیگیاں گاڑی کی درآمدپر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران گاڑیوں کے درآمدکنندگان نے 6ارب کی ادائیگیاںاور کپڑے، آٹوپارٹس ،الیکٹرونکس اشیاءکی درآمدی کنسائمنٹس کی ادائیگیاں بھی منی چینجرزکے توسط سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی گئیں ہیں۔ذائع نے مزیدبتایاکہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی کرپشن سرکل نے 16مقامات پر چھاپے مارکرتین ملزمان کوگرفتارگیاتاہم گرفتارکئے جانے والے تین ملزمان میں شامل منی چینجراوردرآمدکنندگان سے ابتدائی تفتیش کے بعدایک ہی دن میں 20انکوائریاں درج ہوئیں تھیں جبکہ گرفتاردرآمدکنندگان کے خلاف دوالگ مقامات بھی درج ہوئے تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے حوالہ ہنڈی میں ملوث دیگردرآمدکنندگان اورمنی چینجرکے خلاف کارروائی کے لئے حکمت علی تیارکرلی تھی تاکہ غیرقانونی طریقے سے کی جانے والی ادائیگیوںمیںملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کیاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button