Anti-Smuggling

گوادر کلکٹریٹ کامنشیات کے خلاف کریک داﺅن،چالیس کروڑکی منشیات ضبط

گوادر(اسٹاف رپورٹر)گوادرکلکٹریٹ نے منشیات کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کرتے ہوئے چالیس کروڑ مالیت کی چرس ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹربلوچستان عبدالقادرمیمن کی اسمگلنگ کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کو مد نظررکھتے ہوئے۔گوادرکلکٹریٹ سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں کررہاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرگوادررضاکو خفیہ اطلاع ملی کہ منشیات فروشوں کا ایک انٹرنیشنل گروپ افغان سرحد سے بڑی مقدارمیں منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کررہاہے جس پراینٹی اسمگلنگ مہم کو مزید تیزاورموثربنانے کے لئے تمام اینٹی اسمگلنگ کے شعبہ میں فیلڈانفورسمنٹ یونٹس اورموبائل اسکواڈکو نان کسٹمزپیڈاشیاءاورمنشیات کی آمدورفت کی کڑی نگرانی اوران کے خلاف گھیراتنگ کرنے کے احکامات پر ڈپٹی کلکٹرحاممدحسین قمبرانی ،اسسٹنٹ کلکٹرسعید بلوچ اوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم سخت نگرانی شروع کی ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزگوادرکی مذکورہ ٹیم نے گذشتہ دنوں خاران سے آنے والے ایک ٹرک سے اعلیٰ معیارکی چالیس کروڑمالیت کی 770کلوگرام برآمدکرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ برآمدہونے والی چرس ٹرک کے خفیہ خانوںمیں چھپائی گئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button