حکومت نے پر تعیش اشیاءکی درآمد پرعائد پابندی ختم کردی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے مئی 2019کو پر تعیش مصنوعات کی درآمدپر پابندی عائد کردی گئی تھی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دو ماہ بعدپرتعیش مصنوعات کی درآمد پر پابندی ختم کر دی جبکہ یکم جولائی کے بعد بندرگاہوں پر آنے والی پرتعیش درآمدی اشیاءکی کنسائمنٹس کو 25فیصداضافی ڈیوٹی کی ادائیگی پر کلیئر کرنے کی بھی اجازت دی گئی، ای سی سی نے گاڑیاں، موبائلز اور گھریلو آلات کے علاوہ درآمدی سامان پر سے پابندی ہٹادی ہے۔حکومت نے مئی میں860سے زائد پرتعیش اشیاءکی درآمد پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعدپورٹس پر سیکڑوں پرتعیش اشیاءکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک گئی تھی اوراس پرتعیش اشیاءکی کلیئرنس پرمحکمہ کسٹمزکی جانب سے مقدمات بھی درج کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی گذشتہ دوماہ کے دوران سیکڑوں کنسائمنٹس کی کلیئرنس نہ ہونے سے درآمدکنندگان پر ڈیمرج وڈیٹنشن کی مدمیں لاکھوں روپے کی اضافی ادائیگیوں کا بوجھ بھی پڑگیاہے ۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے چند روزقبل پورٹ پر رکھے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پانچ اور15فیصداضافی ڈیوٹی کے بعد کلیئرکرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب حکومت نے پرتعیش اشیاءدرآمدی کنسائمنٹس 25فیصداضافی ڈیوٹی کی ادائیگی پر کلیئرکرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔