ایف آئی اے کی 51ارب کی حوالہ ہنڈی میں ملوث100درآمدکنندگان کے خلاف کارروائی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 50ارب روپے سے زائد کی مالیت کی ادائیگیاں حوالہ ہنڈی کے ذریعے کرنے والے درآمدکنندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےتین ملزمان کو گرفتارکر لیاہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی کرپشن سرکل نے نے ایسے سو درآمدکنندگان کی نشاندہی کی ہے جس نے حوالے ہنڈی کے ذریعے 50ارب سے زائد مالیت کی غیرقانونی ادائیگیاں کی ہیں جس میں زیادہ ترادائیگیاں گاڑی کی درآمدپر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران گاڑیوں کے درآمدکنندگان نے 6ارب کی ادائیگیاں اور کپڑے، آٹوپارٹس ،الیکٹرونکس اشیاءکی درآمدی کنسائمنٹس کی ادائیگیاں بھی منی چینجرزکے توسط سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی گئیں ہیں۔ذائع نے مزیدبتایاکہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی کرپشن سرکل نے 16مقامات پر چھاپے مارکرتین ملزمان کوگرفتارگیاتاہم گرفتارکئے جانے والے تین ملزمان میں شامل منی چینجراوردرآمدکنندگان سے ابتدائی تفتیش کے بعدایک ہی دن میں 20انکوائریاں درج ہوئیں جبکہ گرفتاردرآمدکنندگان کے خلاف دوالگ مقامات بھی درج ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے حوالہ ہنڈی میں ملوث دیگردرآمدکنندگان اورمنی چینجرکے خلاف کارروائی کے لئے حکمت علی تیارکررہاہے تاکہ غیرقانونی طریقے سے کی جانے والی ادائیگیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کیاجاسکے۔