Exclusive Reports

مصنوعی ماربل کی آڑمیں کوریان شیٹ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا انکشاف،قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چائنااورکوریا سے درآمدکئے جانے والے کوریان شیٹ کے کنسائمنٹس کو مصنوعی ماربل ظاہرکرکے کلیئرکئے جانے کا انکشاف ہواہے کوریان شیٹ کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس کے باعث قومی خزانے کو ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں کروڑوں روپے ماہانہ کی نقصان برداشت کرناپڑرہاہے ۔ذرائع کے مطابق کوریان شیٹ پلاسٹک دانہ سے تیارکی جاتی ہے جو ماربل کا متبادل ہونے کی وجہ سے کچن،باتھ روم، دفاتر،دکانوں سمیت دیگرجگہوں پرخوبصورتی کے لئے لگائی جاتی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ درآمدکنندگان میں شامل میسرزگوکوٹریڈنگ،میسرزایچ ایس انجینئرنگ سروسز،میسرزکے آربی انٹرپرائزز،آئی ایس ٹریڈرزسمیت متعدددرآمدکنندگان کی جانب سے چائنااورکوریاسے مبینہ طورپرکوریان شیٹ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی جبکہ کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن میں مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے کنسائمنٹس کو مصنوعی ماربل ظاہرکرکے 0.25ڈالرکلوگرام تا0.30ڈالر فی کلوگرام کے عوض کلیئرکرواکرڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں کم ادائیگیاں کی گئیں جبکہ کوریان شیٹ کی کلیئرنس 2ڈالر فی کلوگرام کے تناسب سے کی جاتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کوریان شیٹ اورمصنوعی ماربل کی ویلیوایشن رولنگ نہ ہونے کی وجہ سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس محکمہ   کسٹمزمیں موجود درآمدی ڈیٹاکے تحت کی جاتی ہے  جوکہ خام مال کی قیمت سے چارگناکم ہےجبکہ دوسری جانب کوریان شیٹ اورمصنوعی ماربل دیکھنے میں ایک جیسے لگتے ہیں اس لئے درآمدکنندگان ایگزامن افسران کے ساتھ مل کرایگزامنیشن رپورٹ میں کوریان شیٹ کے بجائے مصنوعی ماربل ظاہرکرتے ہیں اس طرح درآمدکنندگان کو ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں لاکھوں ر وپے چوری کرنے کا موقع مل جاتاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کوریان شیٹ کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس پر محکمہ کسٹمزکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کیاگیاتومحکمہ کسٹمزنے پورٹ پر موجود کنسائمنٹس کو روک کراس میں موجود سامان کالیبارٹری ٹیسٹ کروایاتوانکشاف ہواکہ درآمدکنندگان کی جانب سے مصنوعی ماربل کی آڑمیں کوریان شیٹ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کروائی جارہی تھی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ درآمدکنندن کی جانب سے 12فٹ کی ایک کوریان شیٹ کی درآمدی ویلیو0.22ڈالر فی کلوگرام تقریباً 2340روپے ظاہرکی جاتی ہے جبکہ 12فٹ کی شیٹ مارکیٹ میں 60ہزارروپے تک کی فرخت کرکے بے تہاشہ منافع کمایاجارہاہے اورقومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاجارہاہے۔

 

Importer illegal Clear Corian Sheet instead of Artificial Marble, and millions of Rupees Tax evasion per month.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button