اربوں روپے کی بدعنوانی میںملوث کسٹمزانٹیلی جنس افسران واہلکاروں کے خلاف کارروائی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے اربوں روپے کی بدعنوانی میںملوث کسٹمزانٹیلی جنس افسران واہلکاروں کوتفتیش کے لئے طلب کرلیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن لاہور، گجرانوالہ ،ملتان اورفیصل آبادمیںتعینات انٹیلی جنس آفیسرذوالفقارڈوگر،انٹیلی جنس آفیسرماجدرضا،سپاہی مسعوداختر،سپاہی لیاقت واسل،سپاہی مشتاق کے خلاف الزام عائدکیاگیاتھاکہ مذکورہ افسران واہلکاروں کی جانب سے اربوںروپے کی بدعنوانی کی گئی تھی جس پر اربوں روپے کی بدعنوانی کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کی جانب سے تحقیقات کا آغازکرتے ہوئے ملزمان میں شامل لاہورڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس سے تعلق ارکھنے والے انٹیلی جنس آفیسرذوالفقارڈوگرکو 10ستمبر 2020،گجرانوالہ ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس سے تعلق رکھنے والے ماجدرضا کو 14ستمبر2020، لاہور ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس میں تعینات سپاہی مسعوداخترکو15ستمبر2020، ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس ملتان میں تعینات لیاقت واسل کو 18 ستمبر 2020 اورفیصل آبادمیں تعینات سپاہی مشتاق کو 21ستمبر2020کو تفتیش کے لئے طلب کیاگیاتاکہ اربوں روپے کی کرپشن میںملوث دیگرملزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جاسکے۔