Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے اگست2020کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مد7ارب سے زائد وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال2020-21کے دوسرے ماہ اگست2020 کے دوران 3ارب30کروڑ21لاکھ10ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے اگست 2020میں مجموعی طورپر7ارب45کروڑ15لاکھ80ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں3ارب30کروڑ21لاکھ10ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 3ارب98کروڑ55لاکھ70ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 11 کروڑ 69 لاکھ30ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں4کروڑ69لاکھ80ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2020-21کے دوماہ جولائی تااگست 2020میں مجموعی طورپر17ارب13کروڑ44لاکھ60ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں6ارب25کروڑ23لاکھ10ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 10ارب5کروڑ28لاکھ10ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 30 کروڑ 84 لاکھ20ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں52کروڑ9لاکھ10ہزار روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button