Anti-Smuggling

محکمہ کسٹمزکی پاک فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائی، افغان بارڈرسے ڈالر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ نے پاک فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران افغان بارڈرسے ڈالر اورپاکستانی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل ضجی محمد،محمدطاہراورعبداللہ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرعبدالقادرمیمن کو اطلاع ملی کہ افغان سے غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پرکلکٹرکوئٹہ انفورسمنٹ سمیع الحق نے  ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی ایڈیشنل کلکٹر آفتاب اللہ شاہ کے زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے افغان بارڈرچمن گیٹ پرپاک آرمی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی اورافغانستان سے آنے والے تین افراد میں شامل حاجی محمد،محمدطاہراورعبداللہ کو روک کر ان کی تلاشی لی گئی توپکڑنے جانے والے ملزمان نے اپنے جسم پر ڈالر اورپاکستانی کرنسی چھپائی ہوئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ تلاشی کے دوران اس امر کی تصدیق ہوئی کہ حاجی محمد نے ایک لاکھ 3ہزار400ڈالر،محمدطاہر نے 20لاکھ15ہزارپاکستانی روپے اورعبداللہ نے15لاکھ90ہزارروپے چھپائے ہوئے تھے۔محکمہ کسٹمزنے برآمدہونے والی مذکورہ مالیت کی کرنسی کو کسٹمز ایکٹ 1969 اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر تے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button