Eham Khabar

نجی ٹرمینلزپر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کے واقعات جاری،جنرل سیکریٹری کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نجی ٹرمینلزپر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری اورخراب کرنے کے واقعات رونماہوررہے ہیں جس کی بڑی وجہ ٹرمینلزکے ایگزامینشن ایریامیں سی سی ٹی وی کیمروں سے مناسب دیکھ بھال نہیں کی جارہی اورنہ ہی ٹریڈکو ہونے والے نقصان کا ازلہ کیاجاتااس خیالات کا اظہارکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمودالحسن اعوان نے کیا۔انہوں نے کہاکہ دوسری جانب نجی ٹرمینلز پر درآمدی کنسائمنٹس کے کنٹینروں کی گراوئڈنگ میں تاخیرکے باعث کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال میں تعطل پیداہورہاہے درآمدکنندگان کو ڈیمرج وڈیٹنشن کی مدمیں اضافی ادائیگیاں ڈالر کی صورت میں دینی پڑرہی ہیںاس تمام صورت حال سے ٹریڈرزمیں شدیداضطراب کی لہرپائی جارہی ہے۔انہوں نے اس امرکی بھی نشاندہی کی کہ ٹرمینلزپرتجربہ کارلیبراورآلات کی بھی کمی ہے جس سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیرکا شکارہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کافی عرصہ سے ٹرمینلزکو ان تمام مسائل سے آگاہ کررہی ہے لیکن ٹرمینلز کی جانب سے اس مسائل کے حل کےلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹرمینلز آپریٹرزکی جانب سے برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو فوقیت نہ دینے سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہورہی ہے جس کے باعث کاروباری لاگت میں اضافہ ہورہاہے۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے ایف بی آرکے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹرمینلزانتظامیہ ہدایات جاری کی جائیں تاکہ کنسائمنس کی کلیئرنس میں ہونے والی تاخیرپر قابوپایاجاسکے اورتاخیرکے باعث ٹریڈرزکو ہونے والے نقصانات کا ازلہ کیاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button