Eham Khabar

کسٹمزایجنٹس الائنس کے رہنماحاجی آصف سخی کی فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس مین پینل کی کامیابی پر مباکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزایجنٹس الائنس کے رہنماحاجی آصف سخی نے وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان (ایف پی سی سی آئی)کے سالانہ انتخابات میں بزنس مین پینل کی کامیابی پربزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثارایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدر ناصرحیات مگوں،سینئرنائب صدر خواجہ شہبازاکرم اوران کی ٹیم کومباکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان (ایف پی سی سی ٓئی )کے انتخابات میں بزنس مین پینل کے نومنتخب نمائندے تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنی ہرممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نومنتخب صدراوران کی ٹیم قابل لوگ ہیں جو ہرمسئلہ کوبہتراندازمیں حل کروائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button