Eham Khabar

فیڈریشن کے انتخابات میں کسٹمزایجنٹس الائنس نے بزنس مین پینل کی بھرپورحمایت کا اعلان کردیا

کراچی(پ ر)کسٹمزایجنٹس کی نمائندہ جماعت کسٹمزایجنٹس الائنس نے وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان (ایف پی سی سی ٓئی )کے 30دسمبر2020کو منعقد ہونے والے 2021کے انتخابات میںبزنس مین پینل کی بھرپورحمایت کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمزایجنٹس الائنس کے رہنماحاجی آصف سخی نے کہاہے کہ کسٹمزایجنٹس الائنس نے فیڈریشن کے منعقدہونے والے سالانہ انتخابات میں بزنس مین پینل کی جانب سے انتخابات 2021میں صدرکے لئے نامزدامیدوارمیاں ناصرحیات مگوں، سینئرنائب صدرخواجہ شہبازاکرم اوران کی پوری ٹیم کویقین دہانی کروائی ہے کہ کسٹمزایجنٹس الائنس بزنس مین پینل کابھرپورساتھ دیکرکامیابی سے ہمکنارکروائیں گی۔انہوں نے کہاکہ کسٹمزایجنٹس الائنس نے گذشتہ سال بھی فیڈریشن کے انتخابات 2002میں بھی بزنس مین پینل کابھرپورساتھ دیاتھااورانتخابات منیں کامیابی بزنس مین پینل کے حق میں آئی تھی۔واضح رہے کہ کسٹمزایجنٹس کا کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدامیدوار گذشتہ 12سال کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کررہے ہیں کیونکہ کسٹمزایجنٹس الائنس نے ہمیشہ کسٹمز ایجنٹس کے مسائل حل کرنے کو فوقیت دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button