Eham Khabar

ملک بھر میں 4 ہزارسے زائد غیر قانونی پیٹرول پمپس کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے حالیہ ڈیزل کی اسمگلنگ کی لہرکو مدنظررکھتے ہوئے ملک بھرمیں غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرلیاہے ۔ایف بی آرکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ پاکستان بھر میں 4 ہزار 149 غیر قانونی پیٹرول پمپس موجودہیںجس پر وفاقی حکومت نے غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خاتمہ کے لئے آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 2 ہزار 309 غیر قانونی پیٹرول پمپس ہیں، پنجاب میں 1 ہزار 364 غیر قانونی پیٹرول پمپس ،خیبرپختونخوا میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کی تعداد 344 ہے، سندھ میں 132 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ آپریشن سندھ، پنجاب، کے پی کے سرحدی اضلاع سے شروع کیا جائے گااور ملک بھرمیں قائم غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور غیر قانونی پیٹرول پمپس بحق وفاقی حکومت ضبط کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے میں مقامی پولیس اورمجسٹریٹ کی رہنمائی بھی حاصل کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں ہزاروں غیرقانونی پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ چیف کلکٹربلوچستان کل رحمن نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھانے کے بعد اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا لاکھوں لیٹراسمگل ڈیزل ،موبائل سمیت دیگراشیاءضبط کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button