Anti-Smuggling

پارسل کے ذریعے کوکین اوربھنگ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اسلام آبادنے کوکین اوربھنگ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق نوٹنگھم(یونائٹیڈکنگڈم )سے عاصم خان نامی ایک شخص کی جانب سے سپلیمنٹ جاراورٹی شرٹ کا ایک پارسل نمبرAWB 15 04713243جہلم میں رہنے والے راجاآسام کے لےے بک کروایاگیاتھا ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ محکمہ کسٹمزکے افسران کی جانب سے ایگزامینشن کے دوران انکشاف ہواکہ مذکورہ پارسل میں موجودسپلیمنٹ فوڈکے جاراورٹی شرٹ میں 52لاکھ 50ہزارمالیت کی کوکین اوربھنگ چھپائی ہوئی تھی جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button