جعلی دستاویزات پر گاڑیوںکی کلیئرنس ،ملزمان کے خلاف چھ مقدمات درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے جعلی دستاویزات پر گاڑیوںکی کلیئرنس کا انکشاف کرتے ہوئے ملزمان کے میں شامل کلیئرنگ ایجنٹس اورمسافروں کے خلاف چھ الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ کلیئرنگ ایجنٹ اختراینڈسنزکے مالک اخترکو گرفتاربھی کرلیاہے جبکہ باقی کلیئرنگ ایجنٹس کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ انجینئرریاض میمن کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرشاکرعلی اورافضال وٹوکو گفٹ اسکیم کے تحت کلیئرکی جانے والی درآمدی گاڑیوں کا آڈٹ کرنے کی ہدایا ت جاری کی گئیںتاہم اسسٹنٹ کلکٹراسدعلی کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرشاہ رخ صدیقی ،اپریزنگ آفیسرمحمدبلال اورملک ہاشم پر مشتمل ٹیم نے متعدد کلیئرنگ ایجنٹس کی جانب سے کلیئر کی جانب والی گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی جس پر انکشا ف ہوامتعددکلیئرنگ ایجنٹس نے گفٹ اسکیم کے تحت کی جانے والی گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے جعلی دستاویزات کا استعمال کیاگیاہے جس پر محکمہ کسٹمزنے کلیئرنگ ایجنٹس میں شامل میسرزاختراینڈسنزانٹرپرائززکے مالک محمدرمضان اختر ،منیجرمحمدفیصل ،میسرزپاکہال انٹرپرائززکے مالک شفیق الرحمن،میسرزیونائٹیڈاسپیکٹرم کے مالک زاہد حسین،طالب،میسرزانوویٹیولاجسٹک کے مالک مناف راجوی،مس عظمہ آصف ،اخترحسین کے خلاف چھ الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمز کی آڈٹ ٹیم کی جانب سے میسرزانوویشن لاجسٹک کے مالک مناف کی جانب سے عظمہ آصف کا پاسپورٹ گاڑی کی کلیئرنس کے لئے پیش کیاگیا جس پر محکمہ کسٹمزنے پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کی تواس پر لگے ہوئے ویزہ کا اسٹیٹس ڈیپنڈنٹ ظاہرتھا، محکمہ کسٹمزنے گاڑی کی کلیئرنس مذکورہ پاسپورٹ پر کرنے سے انکارکردیاجس پر کلیئرنگ ایجنٹ مناف کی جانب سے مس عظمہ آصف کا تنخواہ کے دستاویزات پیش کئے گئے تاہم محکمہ کسٹمزنے مناف کی جانب سے دیئے گئے تنخواہ کے دستاویزات کی تصدیق کروائی گئی توانکشاف ہواکہ مناف تنخواہ کے جعلی کاغذات جمع کرواکرگاڑی کی کلیئرنس کرواناچاہتاتھا۔محکمہ کسٹمزکی جانب سے کئے جانےو الے آڈٹ کی رپورٹ کے مطابق کلیئرنگ ایجنٹ میسرزاختراینڈسنزانٹرپرائززکے مالک محمدرمضان اخترنے سلیمان خان کا پاسپورٹ کوغیرقانونی طورپر استعمال کرکے دوٹویوٹا وڈزگاڑیاںکلیئرکیں جبکہ ایک اورمقدمہ میں انکشاف ہواہے کہ میسرزاختراینڈسنزانٹرپرائززنے مسعودیعقوب کے پاسپورٹ پر دوگاڑیاں نیسان اوروڈزکی کلیئرنس کی ۔ذرائع نے بتایاکہ جعلسازی میںملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے ۔