گرین چینل کی سہولت کے غلط استعمال پر درآمدکنندہ میسرزروشن ٹریڈرزکے خلاف مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے گرین چینل کا ناجائزفائدہ اٹھانے اورمتعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس پر درآمدکنندہ میسرزروشن ٹریڈرزکے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندہ میسرزروشن سٹی ٹریڈرزنے خودکوبطور صنعتی درآمدکنندہ ظاہرکرکے گرین چینل کی سہولت کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش کی جبکہ نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این)میں درآمدکنندہ میسرزروشن ٹریڈرزایک کمرشل امپورٹرہے۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندہ کی جانب سے گڈزڈیکلریشن میں درآمدی اشیاءمیں شامل گارمنٹس ،اسٹیل میٹریل، پلاسٹک بیڈز،گلواسٹک ،گارمنٹس ایساسریز،ٹیگ،ربن اوراسکارف ظاہرکیاتھا جس کے لئے غلط پی سی ٹی اورمقدارمیں کمی ظاہرکی گئی تھی جس کے باعث درآمدکنندہ نے 30لاکھ سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کامرتکب ہوا۔ذرائع کے مطابق کلکٹرایسٹ عامرتھئم کو اطلاع ملی کہ مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے گرین چینل کی سہولت کا ناجائز فائداٹھاکرکنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جارہی ہے جس پر کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ عامرتھئم نے ایڈیشنل کلکٹرعمران سجادبخاری کو مزکورہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس روکنے کے احکامات جاری کئے تاکہ کنسائمنٹ کی باقائدہ جانچ پڑتال کی جاسکے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرڈاکٹرزہیب کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرعاشق میمن، اپریزنگ آفیسرغنی سومرنے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی تواس امرکی تصدیق ہوئی کہ درآمد کنندہ میسرز روشن سٹی ٹریڈرز نے اشیا ءکا غلط ظاہر کیا تھا، اور کم قیمت کی آڑ میں زیادہ مالیت کے سامان کو کلیئر کرنے کی کوشش کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ قیمتی سامان پر ویلیویشن رولنگز کو لاگو نہیں کیاگیااورسامان کی مقدارمیں بھی کمی اورپی سی ٹی اورغلط استعمال کرکے گرین چینل کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھایاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکیاجانے والا سامان صنعتی نوعیت کا ہے لیکن اس کو تجارتی مقاصدکے لئے استعمال کیاجائے گاکیونکہ درآمدکنندہ کے این ٹی این میں درآمدکنندہ کو کمرشل کو درجہ دیاہواہے ۔